لاہور (سپورٹس ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد صرف بنگلہ دیش کو عزت دینا تھا، ہم نے بنگلہ دیش کے علاوہ کوئی شرط نہیں رکھی۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد بنگلہ دیش کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو اجاگر کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی ذاتی مقصد نہیں تھا، یہ قدم بنگلہ دیش کے لیے اٹھایا گیا، بنگلہ دیش کے تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت پاکستان نے سری لنکا کے صدر کی درخواست پر قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دی تھی۔
ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے خیبرپختونخوا کے ساتھ کام کر رہے ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہماری ٹیم کے 60 فیصد کھلاڑی خیبرپختونخوا سے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ خیبرپختونخوا کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے کام کر رہے ہیں، کرکٹ کے لیے خوشخبری دیں گے، تاکہ یہاں کا ٹیلنٹ ضائع نہ ہو۔
دہشت گردی کے خلاف سب مل کر کام کر رہے ہیں، محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان پہلے ہے، دہشت گردی کے خلاف سب مل کر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کے پی پولیس نے اسلام آباد واقعے میں اچھا کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہو چکا ہے، اپیکس کمیٹی کا فالو اپ اجلاس ہو چکا ہے، اجلاس کی تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی


