Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

نیوزی لینڈ نے یو اے ای کو 10 وکٹوں سے ہرادیا

چنئی (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ ڈی کے میچ میں نیوزی لینڈ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارت کے شہر چنئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 11ویں میچ میں متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اماراتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ کپتان محمد وسیم 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ علی شان شرفو نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے دو جبکہ جیکب ڈفی، لوکی فرگوسن، مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ نے اماراتی باؤلرز کو چلنے دیے بغیر ہدف کا تعاقب کیا اور 174 رنز کا ہدف 16ویں اوور کی دوسری گیند پر بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کر لیا۔

ٹم سیفرٹ نے 89 جبکہ فن ایلن 85 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت داری بھی کی۔
مزید پڑھیں‌:لاہور کے بعد کوئٹہ میں بھی بسنت، شہری تہوار کے لیے کتنے تیار؟

یہ بھی پڑھیں