Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز ’’سیالکوٹ اسٹالینز‘‘ کا آفیشل لوگو جاری

سیالکوٹ (اوصاف نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کا آفیشل لوگو جاری کر دیا گیا۔ سیالکوٹ اسٹالینز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ صرف کرکٹ ٹیم نہیں بلکہ ایک زندہ روایت آگے بڑھ رہی ہے۔

یہ ٹیم کرکٹ شائقین کی نسلوں کے جذبے اور فخر کی عکاس ہے جنہوں نے سیالکوٹ کو کرکٹ کے نقشے پر ہمیشہ نمایاں رکھا ہے۔ لوگو کو طاقت، جذبہ اور وقار کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے جو ایک نئے دور کے آغاز کی علامت ہے۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق سیالکوٹ اسٹالینز کی بنیاد تاریخ میں پیوست ہے تاہم اس کا وژن مستقبل پر مرکوز ہے۔ اس ٹیم میں ثابت قدمی، بلند حوصلے اور کامیابی کی خواہش ہے اور یہ اس شہر کے یقین سے متاثر ہے جو ہمیشہ کرکٹ میں رہتا اور سانس لیتا ہے۔

سیالکوٹ اسٹالینز کا کہنا ہے کہ یہ شناخت صرف میدان تک محدود نہیں ہے بلکہ شہر کی اجتماعی سوچ، جدوجہد اور کرکٹ سے بے پناہ محبت کا تسلسل ہے۔ سیالکوٹ اسٹالینز کا انداز سخت نظم و ضبط، جارحانہ حکمت عملی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ معیارات پر مبنی ہے، جس کا مقصد پی ایس ایل میں ایک مضبوط چیمپئن ٹیم بننا ہے۔

سیالکوٹ سٹالینز کا آفیشل لوگو اور شناخت شائقین کرکٹ کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ شہر ایک بار پھر کرکٹ کے ایک نئے، مضبوط اور باوقار دور میں داخل ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کا شاندار مظاہرہ،فضا گونج اٹھی

یہ بھی پڑھیں