Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

دادو یونیورسٹی پرو وائس چانسلر معطل، وزیر جامعات نے فوری انکوائری کا حکم دے دیا

دادو، سندھ (اوصاف نیوز) – وزیر جامعات سندھ محمد اسماعیل راہو کے نوٹس پر سیکریٹری جامعات نے دادو سندھ یونیورسٹی کیمپس کے پرو وائس چانسلر پروفیسر اظہر شاہ کے خلاف فوری ایکشن لے لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کے بعد وزیر جامعات نے پروفیسر اظہر شاہ کو فوری معطل کرنے کا حکم دیا اور باقاعدہ انکوائری کے احکامات جاری کیے۔ وزیر جامعات نے یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ 15 روز کے اندر انکوائری مکمل کرے۔

یونیورسٹی ترجمان نے کہا کہ یونیورسٹی کے وقار اور امیج پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انکوائری رپورٹ مکمل ہونے تک پروفیسر اظہر شاہ معطل رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دادو سندھ یونیورسٹی کیمپس میں پرو وائس چانسلر کے مبینہ رویے کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا تھا، جس کے بعد یہ فوری اقدام اٹھایا گیا۔سندھ یونیورسٹی دادو کیمپس کے پرو وائس چانسلر اظہر شاہ کی نشے میں دھت یونیورسٹی پہنچنے کی ویڈیو وائرل کا معاملہ

سندھ یونیورسٹی کے دادو کیمپس کے پرو وائس چانسلر اظہر شاہ پر روزانہ نشے میں دھت کام پر پہنچنے، نامناسب زبان استعمال کرنے اور کلاسوں میں خلل ڈالنے کا الزام

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سندھ یونیورسٹی دادو کیمپس کے پرو وائس چانسلر اظہر شاہ کو فوری طور پر معطل کرکے انکوائری شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:ڈھاکا: ضلع گوپال گنج میں پولنگ اسٹیشن پردستی بم دھماکا، 3 افراد زخمی

یہ بھی پڑھیں