Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

افریقی گلوکار نے’ نور جہاں‘ کا مشہور گیت گا کرمداحوں‌دل جیت لیے، ویڈیو وائرل

افریقہ (شوبز ڈیسک) ایک افریقی گلوکار نے ملکہ ترنم کا مشہور پنجابی گانا گا کر خوب داد وصول کر لی۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں افریقی گلوکار فضیل نے نور جہاں کے مشہور پنجابی گانے ’’سانو نہ والے پل تے بلا کے‘‘ کو خوبصورتی سے پیش کیا ہے۔ گلوکار نے نہ صرف اصل دھن کو برقرار رکھا بلکہ تلفظ اور انداز میں ملکہ ترنم کی جھلک بھی دکھائی۔

رپورٹس کے مطابق اس ویڈیو کو صرف 2 دنوں میں 50 لاکھ سے زائد ویوز ملے جب کہ اس کے کل ویوز 10 ملین سے تجاوز کر چکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین افریقی گلوکار کی اس کاوش کو خوب سراہ رہے ہیں، ایک پاکستانی صارف نے لکھا کہ یہ بہت عمدہ! میڈم نور جہاں کا انداز ان کی آواز میں جھلکتا ہے، سر اور لی بالکل ایک جیسے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fazel (@fa.zel_)

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا واہ! یہ واقعی حیران کن ہے، مجھے اس کی امید نہیں تھی، کسی نے لکھا کہ یہ میرا اب تک کا پسندیدہ گانا ہے، آپ نے اسے بہت اچھا گایا ہے۔

ایک پاکستانی مداح نے کہا کہ میں پاکستانی ہوں، آپ نے میرا دل جیت لیا، ایک صارف نے نور جہاں کے مشہور گانے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ جس طرح میڈم نور جہاں نے کہا تھا کہ آج دنیا میرے گانے گائے گی، وہ سچ ثابت ہو رہا ہے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ نور جہاں کی بے وقت دھنیں آج بھی زندہ ہیں اور دنیا بھر سے گلوکار ان سے متاثر ہو رہے ہیں جو ان کی عالمی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔
مزید پڑھیں‌:لالی وڈ فلم ’دہلی گیٹ‘ کا آفیشل ٹریلر ریلیز

یہ بھی پڑھیں