Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سپریم کورٹ، بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت کا معاملہ،صحافیوں کا شدید احتجاج

اسلام آباد (اوصاف نیوز) – سپریم کورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تین اہم مقدمات کی سماعت کے موقع پر غیر معمولی کشیدگی دیکھنے میں آئی، جب پولیس نے صحافیوں کو کیس کی کوریج سے روک دیا۔

صحافیوں نے پولیس سے سوال کیا کہ کیا ہم مقدمات کی کوریج نہیں کر سکتے؟ صحافیوں نے بتایا کہ وہ سپریم کورٹ بیٹ رپورٹرز ہیں، جس پر پولیس اہلکار نے واضح کر دیا کہ “آپ جو بھی ہیں، کمرہ عدالت میں داخل نہیں ہو سکتے۔”

بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا، جس میں سائیفر، توشہ خانہ، اور ہتک عزت کیسز شامل ہیں۔ عدالتی بینچ بشری بی بی کی ضمانت کے خلاف پنجاب کی اپیل پر بھی سماعت کرے گا۔ علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی تک ذاتی معالجین کی رسائی کی درخواست بھی زیر غور آئے گی۔

ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی، راجہ ناصر عباس، بیرسٹر گوہر، لطیف کھوسہ، سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، نور الحق قادری، بیرسٹر علی ظفر، ایڈووکیٹ شمسہ کیانی اور ایڈووکیٹ علی بخاری عدالت میں موجود تھے۔

سپریم کورٹ کے اندر اور باہر دونوں جگہ غیر معمولی سیکیورٹی اور ہلچل رہی، اور صحافیوں کی موجودگی محدود رکھی گئی، جس سے عدالتی سماعت کی حساسیت مزید بڑھ گئی۔

یہ سماعت ملک کی سیاسی اور عدالتی تاریخ میں ایک نکتہ اہم کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، کیونکہ یہ کیسز نہ صرف بانی پی ٹی آئی بلکہ پارٹی کے مستقبل پر بھی اثر ڈال سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:سحرو افطارمیں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم، گیس بھی بلاتعطل جاری رہے گی

یہ بھی پڑھیں