پالی کیلے (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے سلمان علی آغا کی قیادت میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پالی کیلے میں کھیلے جا رہے اس اہم میچ میں پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ کرنے سے ٹیم کو اپنے اسکور پر قابو پانے اور ہدف مقرر کرنے میں مدد ملے گی۔
انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم کی مکمل لائن اپ:
سلمان آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، صائم ایوب، فخر زمان، عثمان خان، شاہین آفریدی، سلمان مرزا، عثمان طارق، محمد نواز، شاداب خان
دوسری جانب سپر 8 مرحلے کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ سپر 8 مرحلے میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔
شائقین کرکٹ کی توجہ اس میچ پر ہے کیونکہ یہ سپر 8 مرحلے میں پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی پوزیشن کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:حکومت کا بڑا اقدام، پنشن قوانین میں اہم ترامیم منظور




