سرگودھا (نمائندہ خصوصی): سرگودھا میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں فیصل شفقت بھٹی ہلاک ہو گئے۔ فیصل شفقت بھٹی کو سرگودھا میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا اور وہ متعدد قتل کی وارداتوں میں نامزد تھے۔
اطلاعات کے مطابق فیصل بھٹی کافی عرصہ ملک سے باہر تھے اور گزشتہ روز ان کی وطن واپسی کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔ مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں، تاہم مقامی سطح پر اس واقعے نے تشویش پیدا کر دی ہے۔
مزید پڑھیں:قصور میں 22 سالہ لڑکی کی خودکشی




