لاہور (اوصاف نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ای ٹیکسی سکیم کا افتتاح کرتے ہوئے کامیاب امیدواروں میں گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ای ٹیکسی سکیم خواتین کو روزگار فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خواتین کو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، ای ٹیکسی سکیم باعزت روزگار کا منصوبہ ہے، ای ٹیکسی سکیم خواتین کو روزگار فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں اور ای ٹیکسی سے ماہانہ 1.5 سے 2 لاکھ روپے کی آمدنی ہوگی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ای ٹیکسی سکیم میں 4 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے، خواتین ڈرائیورز کے لیے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ جبکہ مرد ڈرائیورز کے لیے 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ پنجاب حکومت ادا کرے گی، پہلے مرحلے میں ای ٹیکسی سکیم میں 1100 ای گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔
مریم نواز نے کہا کہ سبز اور الیکٹرک بسوں نے پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں انقلاب برپا کر دیا ہے، پنجاب میں ٹریک لیس ٹرین کا منصوبہ بھی جلد عمل میں لایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:اداکارہ رشمیکا اور اداکار وجے دیوراشادی کے بندھن میں بندھ گئے




