Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

عازمین حج کے حوالے سے حکومت کا اہم اعلان، جانیے تفصیلات

اسلام آباد( اوصاف نیوز)‌عازمین حج کے لیے خوشخبری، حج پروازوں کا شیڈول سامنے آگیا۔ وفاقی وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی، سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین کو 468 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس روانہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پروازیں کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے 18 اپریل کو روانہ ہوں گی، زائرین کو ان کی متعلقہ پروازوں کے بارے میں اگلے ہفتے آگاہ کیا جائے گا۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت 119,000 عازمین حج کو بھیجا جائے گا۔ حج آپریشن کے پہلے روز عازمین کو 4 پروازوں کے ذریعے مدینہ روانہ کیا جائے گا۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق جدہ کے لیے حج پروازیں 4 مئی سے شروع ہوں گی، پاکستان سے آخری حج پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن 34 روز تک جاری رہے گا۔ حج پروازوں کے آغاز کے بعد پہلے 15 دنوں میں عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔ مدینہ منورہ کے لیے 186 پروازیں چلائی جائیں گی اور جدہ کے لیے 282 پروازیں چلائی جائیں گی۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق حج پروازیں پاکستان کے 8 شہروں سے چلائی جائیں گی، اسلام آباد سے 129، کراچی سے 124 اور لاہور سے 104 حج پروازیں چلائی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق 18 حج پروازیں کوئٹہ، 34 ملتان اور 26 سیالکوٹ، 23 فیصل آباد اور 5 سکھر سے روانہ ہوں گی۔
مزید پڑھیں‌:حکومت کا غیر قانونی افغان باشندوں پر بڑا فیصلہ،تفصیلات سامنے آ گئیں

یہ بھی پڑھیں