لاہور (سپورٹس ڈیسک) پی سی بی نے نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے شیڈول اور سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 23 میچوں پر مشتمل ٹورنامنٹ 7 سے 18 مارچ تک پشاور میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں 10 علاقائی ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں لاہور وائٹس، پشاور، فیصل آباد، کراچی وائٹس اور بہاولپور شامل ہیں۔ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن لاہور بلیوز، سیالکوٹ، ملتان، ایبٹ آباد اور کراچی بلیوز شامل ہیں۔ گروپ مرحلے اور سیمی فائنل کے دوران 1 دن میں 2 میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ شام 4 بجکر 15 منٹ پر اور دوسرا میچ 9 بجکر 15 منٹ پر شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں:سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ! بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لیے بڑی خبر
