Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پاکستانی اوپنربنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان آئی سی سی ٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث وہ دورہ بنگلہ دیش میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ وہ مکمل فٹنس کی بحالی کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی پروگرام سے گزریں گے۔

پاکستانی ٹیم 9 مارچ کو ڈھاکہ پہنچے گی اور 10 مارچ کو پریکٹس سیشن میں شرکت کرے گی۔تین ون ڈے میچز 11، 13 اور 15 مارچ کو شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ جولائی 2025 میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز بنگلہ دیش نے جیتی تھی جب کہ اس سے قبل پاکستان نے اپنی ہی سرزمین پر سیریز 3-0 سے جیتی تھی۔ یہ خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ خطے میں کشیدگی سے دورے پر اثر پڑے گا۔
مزید پڑھیں‌:شادی سے ایک رات پہلے گھر سے بھاگ گئی تھی، معروف اداکارہ کا انکشاف

یہ بھی پڑھیں