Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

قومی ایئرلائن کے حوالے سے اہم اعلان سامنے آگیا

کراچی (نیوز ڈیسک) قومی ایئرلائن کو متحدہ عرب امارات کے لیے روزانہ دو پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی۔

کراچی ایئرلائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے دبئی اور ابوظہبی کے لیے روزانہ ایک پرواز چلا رہی ہے جب کہ ریاض اور مدینہ کے لیے پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق بحرین پر میزائل حملے کے بعد دمام کے لیے پروازیں فی الحال معطل کر دی گئی ہیں اور جلد ہی پروازیں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے لیے پروازیں یمن کے راستے بحیرہ عرب پہنچ رہی ہیں جب کہ یورپ اور کینیڈا کے لیے پروازیں افغانستان اور تاجکستان کے علاقے واخان کے راستے جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اوگرا کی اہم وضاحت سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں