لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم نے اپنی خراب فارم کے بعد اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ تقریباً ڈھائی سال تک پرانی فارم میں واپس نہ آنے کے بعد بابر اعظم نے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم انتظامیہ نے بابر اعظم کو کرکٹ سے مختصر وقفہ لے کر آرام کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ اپنی فارم بحال کر سکیں۔
دریں اثناء بابر اعظم نے پی ایس ایل 11 کے مقصد سے انفرادی ٹریننگ اور نیٹ پریکٹس شروع کر دی ہے اور وہ کوچز کے ساتھ اپنی بیٹنگ تکنیک پر کام کر رہے ہیں۔
لاہور وائٹس نے بھی بابر اعظم کی عدم دستیابی کی تصدیق کر دی ہے۔ اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ وہ اپنی فارم بحال کرنے کے لیے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں لاہور وائٹس کی نمائندگی کریں گے تاہم اب وہ اس مقابلے میں شرکت نہیں کریں گے۔
بابر اعظم پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی کا حصہ ہیں اور ٹیم کی اوپننگ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں:چین: 10 کلو واٹ کی پاور لائن کی مرمت کیلئے روبوٹ تعینات




