Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

عازمین حج کے لیے بڑا اعلان، نئی سہولت متعارف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں مکہ ہیلتھ کلسٹر نے مسجد الحرام میں دل کے مریضوں کے لیے ایک خصوصی طبی سہولت ’سیف ہارٹ زون‘ قائم کیا ہے جس کا انتظام کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اس اقدام کا مقصد ہنگامی حالات میں دل کے امراض میں مبتلا افراد کو فوری اور موثر طبی امداد فراہم کرنا ہے تاکہ جانیں بچانے میں کوئی تاخیر نہ ہو۔

رپورٹس کے مطابق یہ منصوبہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے زائرین اور مقدس مقامات کی زیارت کرنے والے افراد کی صحت کے بہتر تحفظ کے لیے کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ اقدام سعودی ویژن 2030 کے ہیلتھ سیکٹر ٹرانسفارمیشن پروگرام کے اہداف کے تحت معیاری طبی سہولیات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

اس پراجیکٹ کے تحت 10 کارڈیک انتہائی نگہداشت کے بستر فراہم کیے گئے ہیں، جبکہ 30 ماہر طبی عملے کی ٹیم مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے موجود ہے۔

الحرام ہسپتال میں ایک موبائل کیتھیٹرائزیشن لیبارٹری بھی قائم کی گئی ہے جہاں دل کی مختلف بیماریوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ پیچیدہ کیسز کے لیے جدید مکینیکل سپورٹ کی سہولت موجود ہے جس میں جان بچانے والا آلہ ECMO، اسٹینٹ اور دل کے مریضوں کے لیے خصوصی ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ایران کیخلاف جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، برطانوی وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں