Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پی ایس ایل 11 کے ٹکٹس کی فروخت کا اعلان، شائقین کے لیے بڑی خبر

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شائقین نجی کورئیر سروس کی ویب سائٹ سے پی ایس ایل 11 کے ٹکٹس آن لائن خرید سکیں گے، جس کی فروخت کل سے شروع ہوگی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 11 کے میچز پہلی بار 6 مقامات پر کھیلے جائیں گے اور اس بار دو ٹیموں کے اضافے کے بعد اب 8 ٹیموں کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کا آغاز 26 مارچ کو لاہور سے ہوگا جہاں پہلا میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:انٹر بینک میں ڈالر کی قدر کم، روپے کی قدر میں بہتری

یہ بھی پڑھیں