Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، ایران پر برطانیہ کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک): برطانیہ کے وزیراعظم کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی تنازع کا حصہ نہیں بنے گا اور آبنائے ہرمز کا دوبارہ کھلنا آسان کام نہیں ہے۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا، “ہم خلیج میں جنگ نہیں چاہتے۔ جنگ کی وجہ سے گیس، تیل اور فرٹیلائزر کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ ہمارا مقصد اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنا ہے۔”

وزیراعظم نے زور دیا کہ برطانیہ ایران کے ساتھ براہِ راست جنگ میں شامل نہیں ہوگا، تاہم جنگ ختم ہونے کے بعد مذاکراتی معاہدہ ضرور ہوگا۔ انہوں نے کہا، “عالمی برادری جنگ کے فوری حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔”

کیئر سٹارمر نے کہا کہ جنگ کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کے فائدے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جا سکتا اور ہمیں اپنے دفاع میں مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ جلد یوکرین کے صدر سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ برطانیہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر سمندری آمدورفت کی بحالی کے لیے کام کر رہا ہے اور 92 ہزار برطانوی شہری مشرق وسطیٰ سے واپس آ چکے ہیں۔ “جنگ کا خاتمہ ہی ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کا واحد راستہ ہے۔”
مزید پڑھیں‌:ملازمین کے لیے بڑا ریلیف، معاوضہ پیکیج کی ادائیگیاں شروع

یہ بھی پڑھیں