اسلام آباد / راولپنڈی(اوصاف نیوز) جڑواں شہروں میں عیدالفطر کے موقع پر مختلف مساجد میں نمازِ عید کے اجتماعات کے اوقات اور خطباء و ائمہ کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف علاقوں میں نمازِ عید کے الگ الگ اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ فور اسٹریٹ 85-B میں واقع جامع مسجد نور مدینہ میں نمازِ عید صبح 7:45 بجے ادا کی جائے گی جہاں پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی خطاب کریں گے۔ جناح گارڈن کی جامع مسجد نور مصطفیٰ میں بھی نمازِ عید 7:45 بجے ہوگی، جس کی امامت پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم جلالی کریں گے۔
جی 14/4 کی جامع مسجد عثمان غنی اور جی 13/3 مرکزی جامع مسجد انوار مدینہ میں نمازِ عید 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ اسی طرح جناح گارڈن کی جامع مسجد ابراہیم، شکریال محمدی کالونی، کرال، بنی گالہ اور آئی 16/4 سمیت متعدد مقامات پر بھی نمازِ عید کا وقت 7:30 بجے مقرر کیا گیا ہے۔
بعض مساجد میں نمازِ عید 7:45 بجے ادا کی جائے گی جن میں جی ایٹ ون، سہالہ، نیو چھاپر چراہ اور بارہ کہو کے علاقے شامل ہیں، جبکہ چند مقامات جیسے چوچا شیخاں، آئی ایٹ تھری، پھلگراں اور جی ٹین فور میں نمازِ عید صبح 8 بجے ادا کی جائے گی۔
مزید برآں، ڈی 12/4 اور آئی 14/4 میں نمازِ عید 7:15 بجے جبکہ جی 14/1، مورگاہ اور ڈھوک غلام علی میں 7 بجے ادا کی جائے گی۔ ریور گارڈن میں سب سے پہلے نمازِ عید 6:45 بجے ہوگی۔
راولپنڈی کے مختلف علاقوں بشمول مورگاہ، شاہین ٹاؤن، ڈھوک نور، نیو چاکرہ اور ڈھوک چوہدریاں میں بھی نمازِ عید کے اجتماعات 7 بجے سے 7:45 بجے کے درمیان منعقد ہوں گے۔
علمائے کرام اور خطباء نمازِ عید کے اجتماعات میں عید کے پیغام، اتحادِ امت اور اسلامی تعلیمات پر روشنی ڈالیں گے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے قریبی مساجد میں بروقت پہنچ کر نمازِ عید ادا کریں۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ اے آئی وائرل ویڈیو: پاکستان کو مبینہ دھمکی کا جھوٹ بے نقاب


