Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

عید الفطر کا چاند،مفتی پوپلزئی کی کمیٹی نے اعلان کر دیا

پشاور (نیوز ڈیسک) مفتی پوپلزئی کی رویت ہلال کمیٹی نے بھی عیدالفطر ہفتہ کو منانے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق شوال 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مفتی پوپلزئی کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور کے تھانہ کابلی میں واقع جامع مسجد قاسم خان میں ہوا۔

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے ہونے والے اجلاس کی نگرانی مولانا خیر البشر نے کی جب کہ مفتی پوپلزئی خرابی صحت کے باعث شرکت نہ کر سکے۔

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ چاند نظر نہیں آئے گا اور 30 ​​روزے پورے کیے جائیں گے۔

کمیٹی کے مطابق شوال کا پہلا دن اور عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:امریکی ایف-35 جنگی طیارہ کو نشانہ بنائے جانے کا ایرانی دعویٰ

یہ بھی پڑھیں