Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

چینی کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس چھوٹ سےمتعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے چینی کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس استثنیٰ کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے 28 فروری 2026 تک بڑھا دیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کے بجائے صرف 0.25 فیصد مقرر کیا گیا ہے جبکہ ود ہولڈنگ ٹیکس کو بھی کم کر کے 0.25 فیصد کر دیا گیا ہے۔ یہ ٹیکس چھوٹ صرف TCP کے ذریعے درآمد کی جانے والی چینی پر لاگو ہوگی۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ مجموعی ٹیکس کی شرح تقریباً 47 فیصد سے کم کر کے تقریباً 5 فیصد کر دی جائے گی۔ کابینہ کے فیصلے کے تحت وائٹ کرسٹل شوگر کی درآمد پر ٹیکس کی کم شرح کا اطلاق کیا گیا جبکہ ٹی سی پی کے ذریعے چینی کی درآمد 5 لاکھ میٹرک ٹن تک محدود رہے گی۔

چینی کی درآمد کی اجازت TCP یا پرائیویٹ سیکٹر کوٹہ سسٹم کے تحت ہے، اور ٹیکس میں چھوٹ پہلے 30 ستمبر 2025 کو مقرر تھی، جسے اب بڑھا دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:امریکا کو ایک اور بڑا دھچکا ،ٹیکساس میں آئل ریفائنری میں دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی

یہ بھی پڑھیں