لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کا آفیشل ترانہ جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق (پی ایس ایل) 11 کے آفیشل ترانے میں عاطف اسلم، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز نے آواز کا جادو جگایا، پی ایس ایل 11 کے ترانے کا تھیم ’’ہم بلے پر کھیلیں گے‘‘ رکھا گیا تھا۔
https://youtu.be/DNd4nwMoUIM?si=fyPQgWCAHBv4B4x9
پی ایس ایل الیون 26 مارچ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگی اور کراچی 22 سے 22 میچوں کی میزبانی کرے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی پاکستان سپر لیگ 11 کھیلنے کے لیے جمع ہونے والے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا تھا۔
مزید پڑھیں:چینی کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس چھوٹ سےمتعلق حکومت کا بڑا فیصلہ
