اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایرانی اور امریکی حکام کی جمعہ کو پاکستان میں ملاقات کا امکان ہے۔
ایران کو امریکی تجاویز پہنچانے والے پاکستانی اور مصری حکام نے ایک امریکی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ ایرانی اور امریکی حکام جمعے کو پاکستان میں ملاقات کر سکتے ہیں۔
پاکستانی عہدیدار نے کہا کہ 15 نکاتی امریکی تجاویز ایران کو پہنچا دی گئی ہیں۔ 15 نکاتی امریکی تجاویز میں ایران پر پابندیوں میں نرمی شامل ہے۔
پاکستانی اہلکار کے مطابق ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام کو ختم کرنا بھی امریکی تجاویز میں شامل ہے جب کہ آبنائے ہرمز کو کھولنا بھی امریکی تجاویز میں شامل ہے۔
مصری عہدیدار نے کہا کہ امریکی تجاویز میں مسلح گروپوں کی ایرانی حمایت پر پابندی بھی شامل ہے۔ 15 نکاتی تجاویز جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے ایک جامع معاہدہ ہے۔
مزید پڑھیں:نادرا کے نئے اوقات کار،سہولت اور خدمات کے حوالے سےمکمل تفصیلات
