Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پاکستان میں سونے کی قیمت بارے بڑی خوشخبری آگئی ، خوشی کی لہر دوڑ گئی

(اوصاف نیوز)دو دن تیزی کے بعدعالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 110 ڈالرسستا ہوکر 4455 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 11 ہزار روپے سستاہوگیاجس کے بعدنئی قیمت 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے پر پہنچ گئی۔
دس گرام سونا 9430 روپے سستاہونے کے بعد 4 لاکھ 1 ہزار 459 روپے کاہوگیاہے۔ایک تولہ چاندی 340 روپے کمی کے بعد 7484 روپے پرآگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزعالمی مارکیٹ میں سونا 152 ڈالر مہنگاہوکر 4565 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیاتھاجبکہ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 15200 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 79 ہزار 262 روپے کاہو گیا تھا۔

دس گرام سونا 13031 روپے مہنگاہواتھا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 10 ہزار 889 روپے ہوگئی تھی جبکہ ایک تولہ چاندی 370 روپے مہنگی ہوکر 7824 روپے پر پہنچ گئی  تھی۔
مزید پڑھیں:امریکا کا تہران سے شکست تسلیم کرنے کا مطالبہ، ایران کا مذاکرات سے انکار

یہ بھی پڑھیں