Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پاکستان اور کویت کے تعلقات میں نیا موڑ، اعلیٰ سطح رابطہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور کویتی ولی عہد کے درمیان اہم ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور کویت پر حالیہ حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کویت پر حملوں کی شدید مذمت کی اور اس مشکل وقت میں کویتی عوام اور قیادت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کویتی قیادت کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

دوسری جانب کویتی ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت کو سراہا اور ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا۔

انہوں نے موجودہ بحران میں کویت کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کویتی ولی عہد نے وزیراعظم کی جانب سے بھیجے گئے حالیہ خط یکجہتی پر بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک برادر ملک کی حیثیت سے پاکستان کا تعاون قابل قدر ہے۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں‌:ایران کا سعودیہ میں امریکی بیس پر حملہ، ایندھن اور معاون بیڑے تباہ

یہ بھی پڑھیں