Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

خطرناک سفر کا انجام، یونانی ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، درجنوں ​​تارکین وطن ہلاک

ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان کے ساحل کے قریب کشتی کے حادثے میں کم از کم 22 تارکین وطن جان کی بازی ہار گئے جب کہ دیگر کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق حادثہ سمندر میں اس وقت پیش آیا جب تارکین وطن ربڑ کی کشتی میں سفر کر رہے تھے۔

واقعے کے بعد یورپی بارڈر ایجنسی کے جہاز نے کریٹ کے قریب آپریشن کیا اور 26 افراد کو بچا لیا۔

زندہ بچ جانے والوں نے حکام کو بتایا کہ وہ تقریباً چھ دنوں سے سمندر میں پھنسے ہوئے تھے اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

ان کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی لاشیں سمندر میں پھینک دی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جب کہ سمندری راستوں سے غیر قانونی نقل مکانی کے خطرات ایک بار پھر نمایاں ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:تعلیمی نظام تباہ؟ پنجاب میں سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی

یہ بھی پڑھیں