Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اسرائیل کو ایران کا ایک اور دھچکا، جانیں مکمل تفصیلات

تل ابیب (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل کے نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ ایران سے منسلک سائبر گروپ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک پورے اسرائیل میں کم از کم 50 سیکیورٹی کیمرے کامیابی سے ہیک کر چکے ہیں۔

وال سٹریٹ جرنل کے مطابق کیمروں کو ہیک کرنے کا مقصد ایرانی میزائلوں سے ہونے والی تباہی اور اسرائیلی فوجیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا تھا۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ انہوں نے کتنے عرصے تک کیمروں کا استعمال کیا۔

سائبر ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ ان گروپوں نے کم از کم 60 اسرائیلی کمپنیوں اور اداروں کو ہیک کیا اور ان کا ڈیٹا مٹا دیا۔

ڈائریکٹوریٹ کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل رافیل فرانکو نے کہا کہ کم از کم تین مختلف گروپس نے سسٹمز میں گھس کر ڈیٹا کا صفایا کیا۔
مزید پڑھیں‌:بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ کے درمیان تنازع، اصل کہانی سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں