لاہور (سپورٹس ڈیسک) لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے پی ایس ایل 11 کے چھٹے میچ، قلندرز بمقابلہ کنگز میں مبینہ بال ٹیمپرنگ پر اپنی خاموشی توڑ دی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بال ٹیمپرنگ تنازع کے بعد شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ انہیں بال ٹیمپرنگ کا علم نہیں تھا اور ٹیم اس بارے میں ویڈیو دیکھنے کے بعد فیصلہ کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے آخری اوور سے قبل امپائرز نے گیند کا معائنہ کیا اور اس کی بدلی ہوئی حالت پر 5 رنز کا جرمانہ عائد کیا گیا جس کے بعد میچ کا پلٹ گیا۔
اس پنالٹی کے بعد کراچی کنگز کو 14 کے بجائے صرف 9 رنز درکار تھے اور ٹیم نے ہدف حاصل کرتے ہوئے سنسنی خیز فتح حاصل کی۔
واضح رہے کہ امپائرز نے گیند تبدیل کرنے پر لاہور قلندرز پر 5 رنز کا جرمانہ عائد کیا تھا جس پر کپتان شاہین شاہ آفریدی خوش نہیں تھے۔
میچ کے بعد بات کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ انہیں اس بارے میں کچھ معلوم نہیں، ہم ویڈیو دیکھنے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ اصل میں کیا ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ امپائرز کے فیصلے کے بعد ٹیم کے پاس اسے ماننے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔
واضح رہے کہ اس میچ میں فخر زمان اور حارث رؤف بھی اس تنازع کا حصہ بن گئے تھے جب کہ واقعے کے بعد پی سی بی نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
مزید پڑھیں:اسرائیل کو ایران کا ایک اور دھچکا، جانیں مکمل تفصیلات





