Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سستا پٹرول لینا ہے تو اس نمبر پر کال کریں!خوشخبری

اسلام آباد (اوصاف نیوز)پنجاب کے عوام کے لیے پیٹرول پر رعایت حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے پیٹرول پر رعایت حاصل کرنے کا طریقہ کار بتایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرنے پر خوشی ہورہی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ کل سے موٹر سائیکل مالکان کو 20 لیٹر تک پیٹرول 100 روپے فی لیٹر ملے گا۔

https://x.com/MaryamNSharif/status/2040060413115838965?s=20

انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل مالکان پیٹرول پر عایت کے لیے 1000 پر رابطہ کرسکیں گے۔

علاوہ ازیں موٹر سائیکل مالکان ’مریم کو بتائیں ایپ‘ اور ’ویب پورٹل‘ پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ اب پنجاب میں کسی موٹر سائیکل کی رجسٹریشن یا ٹرانسفر پر کوئی چارجز نہیں ہوں گے، پنجاب حکومت عام آدمی پر بوجھ کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی جانے والی بس خوفناک حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں