Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

خبردار!آپ کی سم کبھی بھی بلاک ہوسکتی ہے،وارننگ جاری

اسلام آباد(اوصاف نیوز) موبائل فون سروسز کی بلاتعطل فراہمی کیلئے شہریوں کواپنا قومی شناختی کارڈ اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے)ملک بھر میں موبائل فون سروسز کی بلاتعطل فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق صارفین اپنی موبائل فون سروسزیقینی بنانے کیلئے اپنا قومی شناختی کارڈ بروقت اپڈیٹ کریں۔ ایکسپائر شناختی کارڈ اور کسی دوسرے کے نام پر رجسٹرڈ سمیں کسی بھی وقت بلاک کی جاسکتی ہیں۔

شہری کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کیلئے زائد المیعاد قومی شناختی کارڈ کی فوری تجدید کرائیں۔ یہ اقدام صارفین کے مفادات کے تحفظ اور قابل اعتماد ٹیلی کام سروسز کیلئے پی ٹی اے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:اسحاق ڈار کی ازبک وزیر خارجہ سے اہم ٹیلیفونک گفتگو، خطے میں امن پر تبادلہ خیال

یہ بھی پڑھیں