Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اسرائیل کی ایران پالیسی پر سخت مؤقف، نیتن یاہو نے جنگ جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا

تل ابیب(نیوز ڈیسک )اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران اور اس کے اتحادی گروہوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ان کی قیادت میں اسرائیل ایران کے “حمایت یافتہ نیٹ ورک” کے خلاف اپنی مہم جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان پر بھی تنقید کرتے ہوئے انہیں ایران کے حوالے سے نرم مؤقف رکھنے کا الزام عائد کیا۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ وہ ایران سے وابستہ گروہوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور خطے میں اپنی سیکیورٹی پالیسی کو مزید سخت رکھا جائے گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسلام آباد میں پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں