بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین میں سینئر سفارتکار سن ویڈونگ کو اچانک نائب وزیر خارجہ کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔الجزیرہ کے مطابق چین کی وزارت انسانی وسائل نے اپنی ویب سائٹ پر ایک مختصر بیان میں سن ویڈونگ کو برطرف کرنے کا اعلان کیا،
جس میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ چین کی اعلیٰ ترین حکومتی اتھارٹی کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ نائب وزیر خارجہ کو کیوں اور کب برطرف کیا گیا۔چینی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق سن ویڈونگ کی آخری عوامی سرگرمیاں 13 مارچ کو برونائی اور ملائیشیا کے چین میں سفیروں سے ملاقاتیں تھیں
، اس سے دو روز قبل انہوں نے چین میں پاکستان کے سفیر سے دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی تھی۔گزشتہ سال چین نے 10 لاکھ سے زائد بدعنوانی کے مقدمات کی تحقیقات کیں اور 9 لاکھ 38 ہزار افراد کو سزائیں دیں۔
چین کی کرپشن کے حوالے سے سالانہ رپورٹ کے مطابق تادیبی کارروائی کے مقدمات میں 69 صوبائی یا وزارتی سطح کے عہدیدار، 4155 بیورو سطح کے افسران، 35000 ضلعی سطح کے اہلکار اور ایک لاکھ 25 ہزار تحصیل یا مقامی سطح کے عہدیدار شامل تھے۔
مزید پڑھیں:عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں مرکزی ملزم قرار، 57 صفحات کا چالان تیار، 1800 ٹرانزیکشنز کس کے نام پر ہوئیں سچ سامنے آگیا
