Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ایران جنگ نہیں چاہتا، ہمیشہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں: صدر مسعود پزشکیان

ایران(اوصاف نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا اور ہمیشہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔اپنے بیان میں ایرانی صدر نے واضح کیا کہ کسی بھی بیرونی دباؤ کے تحت سرینڈر یا مرضی مسلط کرنے کی کوشش ناکام ہوگی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کا عمل قریب ہے اور مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ممکنہ آئندہ مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے، جبکہ وفد میں خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور سابق مشیر جیرڈ کشنر بھی شامل ہوں گے۔

اس سے قبل بھی ٹرمپ نے ایران کے ساتھ آئندہ دو روز میں بات چیت بحال ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد: پن بجلی کی پیداوار میں کمی، رات کے اوقات میں لوڈ مینجمنٹ بڑھانے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں