Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سفر سے پہلے ضرور دیکھیں،ٹرین شیڈول اپڈیٹ

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان ریلوے کا نظام ایک بار پھر دباؤ کا شکار ہے، کراچی کینٹ سے روانہ ہونے والی متعدد ٹرینیں آج بھی تاخیر کا شکار رہیں جس سے مسافروں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق پاکستان، کراچی، ملت اور زکریا ایکسپریس سمیت کئی اہم ٹرینیں وقت پر روانہ نہ ہو سکیں جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس دوپہر 2 بجے کی بجائے 3 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوئی جبکہ لاہور جانے والی پاک بزنس ٹرین شام 4 بجے کی بجائے 6 بجے روانہ ہوئی۔

اسی طرح کراچی ایکسپریس شام 6 بجے کی بجائے رات گئے روانہ ہوئی جبکہ ملتان جانے والی زکریا ایکسپریس شام 6 بجے کی بجائے 9 بجے روانہ ہوئی۔

مزید برآں خیبر میل 10 کی بجائے 11 بجے اور سکھر ایکسپریس 11 کی بجائے 12 بجے روانہ کی گئی۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ بار بار تاخیر سے سفری نظام پر اعتماد اٹھ رہا ہے اور ریلوے کو اپنے نظام کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق کسی ٹرین کو معطل نہیں کیا گیا تاہم شیڈول میں تاخیر کی وجوہات جاننے کے لیے کام جاری ہے جب کہ مسافروں کو مزید معلومات کے لیے ریلوے انکوائری سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:فینز کیلئے سرپرائز،عاصم اظہر کی شادی کی خبر سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں