امریکہ (شوبز ڈیسک) معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی شادی سے متعلق اہم اعلان کر دیا۔
امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں منعقد ہونے والے ایک کنسرٹ کا ایک مختصر ویڈیو کلپ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں گلوکار نے اپنی شادی سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں عاصم اظہر کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ دعا کرو جب بھی شادی ہو گی میں تمہیں سب کچھ بتا دوں گا۔
اس کے ساتھ گلوکار نے ہلکے پھلکے انداز میں مداحوں کو شادی کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سب میری شادی میں باراتی بن کر آئیں۔ یہ سن کر مداحوں نے ایک بار پھر اس بات کو ہانیہ عامر سے جوڑ دیا اور خوب زور سے اداکارہ کے نام کا نعرہ لگایا۔
مذکورہ ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر صارفین قیاس آرائی کررہے ہیں کہ یہ ان کی شادی کا اشارہ ہوسکتا ہے تاہم گلوکارہ اور اداکارہ نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔
مزید پڑھیں:دودھ کی قیمتوں اور ملاوٹ پر عدالت کا سخت حکم
