Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

متحدہ عرب امارات سےمتعلق بڑی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 3 ارب ڈالر واپس کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یو اے ای کو ادائیگی آئندہ ایک ہفتے میں کردی جائے گی اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر کو جون تک 18 ارب ڈالر تک بڑھانے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کو 17 اپریل کو 2 ارب ڈالر ادا کیے جانے کا امکان ہے اور بقیہ ایک ارب ڈالر 23 اپریل کو ادا کرنے کا منصوبہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 450 ملین ڈالر کا 30 سال پرانا قرضہ واپس کر دیا، سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی اضافی مالی سہولت خلا کو پر کرے گی، پاکستان کے لیے سعودی عرب کے ڈپازٹ کا حجم 8 ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا، ڈپازٹ کے علاوہ پاکستان کو تاخیر سے ادائیگی پر تیل کی سہولت ملنے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی موجودہ ایک ارب ڈالر کی تیل کی سہولت ختم ہونے والی ہے۔ سعودی عرب اس وقت پاکستان کو 100 ملین ڈالر ماہانہ تیل کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق سعودی عرب رواں مالی سال میں تیل کی سہولیات کی مد میں ایک ارب ڈالر فراہم کرے گا۔

آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط آئندہ ماہ ملنے کی توقع ہے۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان عملے کی سطح کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ پاکستان کو یہ رقم آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد مل جائے گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان رواں سال کیپٹل مارکیٹ میں بانڈز بھی جاری کرے گا۔ چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈز جاری کرنے پر بھی کام جاری ہے۔ کمرشل بینکوں سے قرض لینے کا بھی منصوبہ ہے۔ اس وقت سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے 12 ارب کے ذخائر ہیں جن میں سعودی عرب کے پاس 5 ارب ڈالر، چین کے پاس 4 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات کے پاس 3 ارب ڈالر ہیں۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر،آبنائے ہرمز میں ڈرون تباہ ، امریکا نے تصدیق کر دی

یہ بھی پڑھیں