Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

انتخابات کیلئے سیاسی میدان گرم، گلگت بلتستان میں نئی تعیناتیاں

گلگت بلتستان ( نیوز ڈیسک)چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی متعلقہ دفعات کے تحت خواتین اور ٹیکنوکریٹس کے لیے مختص نشستوں پر انتخابات کے انعقاد کے لیے ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تقرری کر دی گئی ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ، گلگت بلتستان کے مطابق سیکرٹری قانون و استغاثہ رحیم گل کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے جو انتخابی عمل کی نگرانی اور اس کے شفاف انعقاد کے ذمہ دار ہوں گے جبکہ پرووینشل الیکشن کمشنر گلگت بلتستان عابد رضا اور ڈپٹی الیکشن کمشنر عتیق احمد کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کیا گیا ہے جو ریٹرننگ آفیسر کے ساتھ انتخابی امور کی انجام دہی میں معاونت فراہم کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ انتخابات کو مکمل طور پر آزادانہ، منصفانہ،صاف اور شفاف بنایا جائے گا اور اس مقصد کے لیے تمام انتظامی اور قانونی اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ جمہوری عمل پر عوام کا اعتماد مزید مستحکم ہو سکے۔

مزید پڑھیں‌:سونا اور چاندی بے قابو،قیمتوں نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

یہ بھی پڑھیں