کراچی (کامرس ڈیسک) پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد قیمتی دھاتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر پانچ لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 503,462 روپے تک پہنچ گیا ہے جس سے خریداروں کے لیے سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جہاں سونا 35 ڈالر فی اونس مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 811 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس اضافے کی بڑی وجہ عالمی معاشی بے یقینی اور سرمایہ کاروں کا سونے کی طرف رجحان ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 144 روپے اضافے سے 8404 روپے ہوگئی ہے جس سے زیورات اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی حالات، کرنسی کے اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاری کے رجحانات قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں جب کہ آنے والے دنوں میں ان قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:متحدہ عرب امارات سےمتعلق بڑی خبر سامنے آگئی
