Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ریکارڈ ٹوٹ گیا،رائلی روسو نے پی ایس ایل میں تاریخ رقم کر دی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقی کرکٹر رائلی روسو نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اہم کارنامہ انجام دے دیا۔

بدھ کو کراچی میں پی ایس ایل 11 کے 23ویں میچ میں رائلی روسو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف میدان مار لیا۔

اس کے ساتھ ہی رائلی روسو نے پی ایس ایل میچز کی سنچری مکمل کر لی۔ وہ پاکستان سپر لیگ میں 100 میچ کھیلنے والے پہلے غیر ملکی کرکٹر بن گئے۔

رائلی روسو پی ایس ایل کا لگاتار دسواں ایڈیشن کھیل رہی ہیں۔ 36 سالہ جنوبی افریقی کرکٹر نے 4 سیزن ملتان سلطانز اور 6 سیزن کوئٹہ کی نمائندگی کی۔

رائلی روسو نے پی ایس ایل کے اب تک کھیلے گئے 99 میچز میں 2366 رنز بنائے ہیں جس میں انہوں نے 3 سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں بھی اسکور کی ہیں۔
مزید پرھیں‌:خاموشی ٹوٹ گئی،فضا علی کا وائرل ویڈیو پر ردعمل

یہ بھی پڑھیں