کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی نے اپنے مارننگ شو کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا ہے۔
حال ہی میں فضا علی نے اپنے شو میں اپنے شوہر اعجاز خان کو بطور مہمان مدعو کیا، جہاں دونوں نے اپنی ملاقات اور محبت کی کہانی شیئر کی۔ پروگرام میں ان کی بیٹی فرال بھی موجود تھیں، جن کے کہنے پر اعجاز خان نے فضا علی کو کندھوں پر اٹھا لیا۔
اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد فضا کو صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
تنقید کے جواب میں فضا علی نے انسٹاگرام پر کہا کہ یہ ایک چھوٹا سا لمحہ تھا جو غیر ضروری طور پر وائرل ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے کام اور ناظرین کا احترام کرتی ہیں اور اسی جذبے کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھیں گی۔
مزید پڑھیں:موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، ملک بھر کیلئے اہم اپڈیٹ





