Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، ملک بھر کیلئے اہم اپڈیٹ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم اور بارش کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا اور درجہ حرارت 37 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔ شہر میں 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد رہے گا۔

اسلام آباد میں بھی آج موسم ہلکا گرم اور خشک رہے گا تاہم دوپہر کے بعد تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن کے وقت درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور کے پی کے میں بھی موسم خشک رہے گا، تاہم شام کے اوقات میں کے پی کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔

کراچی میں درجہ حرارت 37 ڈگری تک پہنچ جائے گا اور ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی سمت سے ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں۔ شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور شہر میں جنوب مغربی سمت سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب اے کیو آئی کے مطابق شہر کی ہوا کا معیار غیر صحت بخش ہے اور ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 100 فی ملی میٹر سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:بڑا ایکشن،سرفراز احمد کے حوالے سے پی سی بی کا اہم فیصلہ

یہ بھی پڑھیں