Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بڑا ایکشن،سرفراز احمد کے حوالے سے پی سی بی کا اہم فیصلہ

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ ٹیم کے حوالے سے اہم فیصلے کرتے ہوئے شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سابق کپتان سرفراز احمد کو قومی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ سیریز کے شیڈول کے اعلان کے بعد کپتان اور ہیڈ کوچ کی تقرری کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔ اس فیصلے کے بعد قومی ٹیم میں نیا انتظامی ڈھانچہ سامنے آئے گا۔

اطلاعات کے مطابق سرفراز احمد سابق اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کی جگہ ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، وہ اس وقت قومی سلیکشن کمیٹی کا بھی حصہ ہیں۔

سرفراز احمد کی زیر نگرانی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ریڈ بال کیمپ بھی جاری ہے جس میں نیشنل اکیڈمی کے کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دینے میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب شان مسعود پہلے ہی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور بورڈ کی پالیسی کے مطابق انہیں مستقل مزاجی کی آڑ میں برقرار رکھا گیا ہے۔ پاکستان نے آخری ٹیسٹ سیریز جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی تھی جو ایک ایک سے برابر رہی تھی۔

پی سی بی حکام کے مطابق پاکستانی ٹیم آئندہ تین اہم ٹیسٹ سیریز بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ اس وقت وائٹ بال کرکٹ کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ہیں جب کہ ون ڈے ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:انتخابات کیلئے سیاسی میدان گرم، گلگت بلتستان میں نئی تعیناتیاں

یہ بھی پڑھیں