تہران (اوصاف نیوز ) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ لبنان سمیت خطے میں جاری جنگ بندی کے معاہدوں پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ا یکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ لبنان میں کسی بھی جامع جنگ بندی کی کامیابی کا دارومدار حزب اللہ کی مسلسل مزاحمت پر ہے، جسے ایران کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔
باقر قالیباف کا مزید کہنا تھا کہ ایران او محورِ مزاحمت (جس میں حزب اللہ، حماس، یمن کے حوثی اور عراقی ملیشیائیں شامل ہیں) ایک مضبوط اکائی کی مانند ہیں، جو جنگ ہو یا امن کا معاہدہ، ہر صورت متحد رہیں گے۔ قالیباف نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوے کہا اسرائیل فرسٹ پالیسی سے پیچھے ہٹنا وقت کی اہم ضرورت ہےتا کہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔
مزید پڑھیں:سوئی ناردرن اور سدرن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیار کرلی، درخواستیں جمع
