اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملکی تاریخ میں پہلی بار بجلی کے شعبے کے افسران کو دیے جانے والے مفت یونٹ ختم کر دیے گئے۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مفت یونٹس کا خاتمہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو اب پورا ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک اہم قدم ہے جو موجودہ حکومت کے سامنے آیا ہے۔
اویس لغاری نے کہا کہ انشاء اللہ ایسے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے جو ملک و قوم کی بہتری کے لیے ضروری ہوں۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے بجلی کمپنیوں کے اعلیٰ افسران کو دیے جانے والے مفت بجلی کے یونٹس کے خاتمے کو قانونی طور پر درست قرار دیا تھا۔ عدالت نے واضح کیا کہ گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کو مفت یونٹس کی فراہمی کو ختم کرنا غیر آئینی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:پشاور: بینک آف خیبر میں گورننس کا تنازعہ سامنے آگیا
