Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

رحمن بابا ایکسپریس میں آتشزدگی،جانی نقصان کی اطلاعات موصول

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی، دھویں سے شدید متاثر ہونے کے بعد ریلوے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کے انجن میں آگ کراچی سے 55 کلومیٹر دور گدر اور دھابیجی اسٹیشن کے درمیان بھڑک اٹھی۔ آگ پر قابو پاتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کے انسپکٹر مختیار مہر آگ بجھاتے ہوئے دھویں سے شدید متاثر ہوئے اور جاں بحق ہوگئے۔

بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا اور ٹرین میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق خرابی پاکستان ایکسپریس کے پاور پلانٹ کے نوڈ پن کے ٹوٹنے کے باعث پیش آئی جس کا پتہ شورکوٹ کینٹ سٹیشن پر پہنچنے پر ہوا۔ حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ بوگی کو ٹرین سے الگ کر دیا اور متاثرہ بوگی میں سوار مسافروں کو بحفاظت دوسری بوگیوں میں منتقل کر دیا گیا جس کے بعد ٹرین کو اپنی منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا۔

دریں اثناء راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس شورکوٹ کینٹ ریلوے اسٹیشن پر فنی خرابی کے باعث بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، ٹرین کو فوری طور پر روک دیا گیا۔
مزید پڑھیں‌:گھر یا پلاٹ خریدنے والوں کیلئے بڑی خبر ،مکمل تفصیلات

یہ بھی پڑھیں