Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

عازمین حج کیلئے خوشخبری،پروازوں کا شیڈول جاری

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی ایئرپورٹ حکام کے مطابق آج سے حج پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے۔ پہلی حج پرواز آج صبح 3 بجے روانہ ہوگی، گورنر سندھ نہال ہاشمی عازمین حج کو رخصت کریں گے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور اور ایئرپورٹ انتظامیہ نے عازمین حج کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں، رواں سال کراچی ایئرپورٹ سے 31 ہزار سے زائد عازمین حج روانہ ہوں گے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق عازمین حج رات 8 بجے سے امیگریشن اور دیگر امور کے لیے ایئرپورٹ آنا شروع ہو جائیں گے۔

حکام کے مطابق روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین حج کی امیگریشن کراچی ایئرپورٹ پر ہی ہو گی جب کہ سعودی حکام عازمین حج کی ون ٹائم امیگریشن کراچی ایئرپورٹ پر ہی کریں گے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن ایف آئی اے کے مطابق عازمین حج کے لیے خصوصی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ عازمین حج کی امیگریشن کے لیے عملے کو خصوصی تربیت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:چار سال بعد پاکستان کی عالمی کیپٹل مارکیٹ میں شاندار واپسی، 50 کروڑ ڈالر کا یورو بانڈ جاری

یہ بھی پڑھیں