واشنگٹن(اوصاف نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ ایران نے معاہدے پر دستخط نہ کیے تو پورا ملک تباہ ہو جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایران کے لیے امن معاہدے پر راضی ہونے کا آخری موقع ہے،سابق صدر براک اوباما جیسی غلطی نہیں کروں گا، اوباما انتظامیہ نے 2015 میں ایران کے ساتھ جامع جوہری معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے نیویارک پوسٹ سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دورے کا فیصلہ کل کی صورتحال دیکھ کر کروں گا،فی الحال جلد بازی نہیں کریں گے ، مناسب وقت پر پاکستان کا دورہ ہو سکتا ہے ۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا بیان:
دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ امریکا نے بحری ناکہ بندی کر کے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی ناکہ بندی غیر قانونی اور مجرمانہ ہے، کسی ملک کی بندرگاہوں اور ساحلی پٹی کی ناکہ بندی نہیں کی جا سکتی۔
اسماعیل بقائی نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور قرارداد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ جان بوجھ کر ایرانیوں کو اجتماعی سزا دے رہا ہے، انسانیت کے خلاف اقدام سے امریکا جنگی جرم کا مرتکب ہو رہا ہے
مزید پڑھیں:ایران جنگ سے معاشی بحران کا خوف! یو اے ای نے امریکا سے ڈالر سپورٹ مانگ لی
