ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی نے مسجد الحرام میں زائرین کی سہولت کے لیے ایک نئی ڈیجیٹل سروس متعارف کرادی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل سروس کے ذریعے حجاج کرام کو مطاف کے صحن اور مسائی میں بھیڑ کی صورتحال کے بارے میں فوری طور پر آگاہ کیا جا سکے گا۔
اطلاعات کے مطابق دونوں مقامات پر رش کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے عمرہ زائرین طواف اور سعی کے لیے وقت اور مناسب راستے کا تعین کر سکیں گے۔ اتھارٹی کے مطابق، ڈیجیٹل سروس کے ذریعے بھیڑ کی نگرانی میں مدد کرتی ہے۔
اس سے نہ صرف مسجد الحرام میں ہجوم پر قابو پایا جائے گا بلکہ عمرہ زائرین کو مناسب وقت اور راستے کا تعین کرنے میں بھی سہولت ملے گی۔ ڈیجیٹل سروسز مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق متعارف کرائی جارہی ہیں تاکہ حجاج کرام کو بہتر اور معیاری خدمات فراہم کی جاسکیں۔
مزید پڑھیں:شادی میں کھانا کھانے سے 400 افراد کی حالت غیر ، ہسپتال پہنچ گئے


