Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ایرانی قیادت میں اختلافات کی خبریں، صدارتی دفتر کا مؤقف آگیا

تہران (اوصاف نیوز) ایرانی صدارتی دفتر کے ترجمان نے ایرانی قیادت میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کر دیا۔

ترجمان ایرانی صدارتی دفتر مہدی طباطبائی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی قیادت میں اتحاد بے مثال اور مثالی ہے، ایرانی قیادت ایک پیج پر ہے،تفرقہ کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

امریکا سے مذاکرات کے حوالے سے ترجمان ایرانی صدارتی دفتر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ برابری، وقار اور معقولیت کی بنیاد پر مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی آرمی چیف میجرجنرل امیرحاتمی نے کہا کہ فوج اور پاسداران انقلاب کا اتحاد ملکی حفاظت کے لئے بڑا اثاثہ ہے، پاسداران انقلاب نے ہمیشہ ہر محاذ پر دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

ایرانی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سپہ سالارِ اعلیٰ سیدمجتبیٰ علی خامنہ ای کی قیادت میں مسلح افواج متحد ہیں، ایرانی مسلح افواج کی باہمی ہم آہنگی ملکی استحکام کی ضمانت ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ حکومت اور امریکی میڈیا ادارے غلط فہمیوں میں گھرے ہوئے ہیں جبکہ ایران کی حکومت، پارلیمنٹ اسپیکر محمد باقر قالیباف اور اسلامی انقلابی گارڈز کور (آئی آر جی سی) کے درمیان اختلاف کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ چند روز کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی میڈیا کی جانب سے متعدد گمراہ کن بیانات سامنے آئے، جن کی حقیقت آسانی سے جانچی جا سکتی ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ امریکا ایرانی قیادت میں اختلافات پیدا کرنے کی امید لگائے بیٹھا ہے لیکن 40 روزہ جنگ کے باوجود اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں:ایران کا دو جہازوں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ

یہ بھی پڑھیں