Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

قبرستان میں حیران کن منظر، یاسین کی قبر پر ابررحمت برستی رہی ، ویڈیو وائرل

راولپنڈی(اوصاف نیوز)ڈھوکہ گجران کے قبرستان میں ایک شخص یاسین کی وفات پر ان کی تدفین کے دوران پورے قبرستان میں صرف انکی قبر پر ہی “ابرِرحمت” برستی رہی، واقعہ کی سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی گردش کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی معلومات کے مطابق، جب مرحوم کو سپردِ خاک کیا جا رہا تھا تو آسمان پر بادل چھائے ہوئے تھے، تاہم بارش صرف اسی قبر پر ہوتی نظر آئی جبکہ قبرستان کے دیگر حصے خشک رہے۔ اس واقعے کو دیکھ کر وہاں موجود افراد نے اسے اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمت قرار دیا اور “سبحان اللہ” کے نعرے بلند کیے۔

تاہم اس واقعے کی کسی مستند سرکاری یا موسمیاتی ادارے سے تصدیق سامنے نہیں آئی، اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی باقاعدہ سائنسی یا انتظامی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق بعض اوقات محدود علاقوں میں ہلکی یا جزوی بارش (localized rain) ہونا ممکن ہوتا ہے، جس سے ایسا تاثر پیدا ہو سکتا ہے کہ بارش صرف ایک مخصوص مقام پر ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں:بالی ووڈ اداکارہ کو قرآنِ مجید کا تحفہ: ایک یادگار لمحہ

یہ بھی پڑھیں