ڈیرہ مراد جمالی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی کے گھر کے عقب میں دھماکے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے
، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سوار گھر کے عقب میں کوئی مشتبہ چیز رکھتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کے وہاں سے جانے کے کچھ دیر بعد دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے سے قریبی ٹرانسفارمر کو شدید نقصان پہنچا ہے،
تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مختلف پہلوئوں سے تفتیش جاری ہے۔




